ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
سی ٹی او اسلام آباد کا بیان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی ٹی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا ہے، قرآن کے حکم سے کیسے انکاری ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کردی
ڈرون کے ذریعے خلاف ورزیوں کی نشاندہی
سی ٹی او ذیشان حیدر نے کہا کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے۔ ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرمزید پابندیوں کا اعلان
ابتدائی اقدامات
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے پر ہوگا۔ اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور دیگر شاہراہوں پر بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
رش والے مقامات کی نشاندہی
سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جاسکے گی۔ نشاندہی کے بعد خصوصی ٹیم فوری طور پر رسپانس یقینی بنائے گی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جاسکے گی.