گھریلو ناچاقی کے بعد 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی کہاں سے ملی؟

لاہور: 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی ملی
گھر میں ناچاقی کی وجہ سے جانے والی 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی ڈولفن سکواڈ کو مل گئی۔
رپورٹ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق پتوکی میں 5 دن سے گھر سے لاپتا جواں سالہ لڑکی مل گئی۔ ڈولفن ٹیم سبزہ زار کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ لیاقت چوک کے قریب ایک برقع پوش خاتوں کھڑی ہے۔
لڑکی کی حالت
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر لڑکی نے زارو قطار رونا شروع کر دیا۔ 20 سالہ جویریہ 25 جون پتوکی سے گھریلو ناچاقی پر گھر سے نکلی تھی اور لاہور آپہنچی۔
گھر والوں سے رابطہ
بعد ازاں ڈولفن ٹیم نے جویریہ کے ورثا سے پتوکی میں رابطہ کیا، جہاں اس کے بھائی زوہیب سے رابطہ ہونے پر اہل خانہ کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ سبزہ زار کی حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔