اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن، چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم

پنجاب میں "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہے اور ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ وزیرعلیٰ کے اعلان کے مطابق، اس پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف پورا کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا قومی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی سستی مگر گیس کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ تازہ خبر
قرضوں کی فراہمی اور تعمیر کی رفتار
جون 2025ء تک "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کے لئے 51,911 سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے آسان قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کے تحت 5,293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اب یہ گھر مکینوں سے آباد ہیں جبکہ 41,324 گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ میں تیز رفتار کار الٹ گئی، 2 جاں بحق، 3 شدید زخمی
مکینوں کی آراء اور سہولیات
مکینوں نے "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کو نعمت کے مترادف قرار دیا ہے۔ سائلین کو پہلی مرتبہ گھر بیٹھے قرضوں کے لیے آن لائن درخواست دینے کی منفرد سہولت فراہم کی گئی ہے۔ "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کے لیے دفاتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے ہیں؟ بھارتی حکام کا جواب دینے سے گریز
وزیراعلیٰ کا پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی بھی سفارش کے بغیر گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجراء پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک قابل تقلید مثال ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لئے آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہے۔ اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا تر قرضے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور ہم اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔
قائد کا ویژن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ میں عملی صورت اختیار کر چکا ہے۔ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے، مگر ہم عوام کے لیے گھر بنارہے ہیں۔