شمشیر سے سائبر تک — طاقت کے بدلتے روپ

ایک نئی جنگ کی شروعات

تحریر: رانا بلال یوسف

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی سیاہی ابھی مکمل خشک بھی نہ ہوئی تھی کہ دنیا کی سٹریٹجک بساط پر نئی چالیں خاموشی سے چلی جانے لگیں۔ تبصرے، تجزیئے اور تزویراتی پیش گوئیاں عالمی منظرنامے پر یوں بکھری پڑی تھیں، جیسے بارش کے بعد سڑکوں پر دھند۔ ایسے ہی ایک شام، جب لاہور کی فضاء ہلکی بوندا باندی سے نم اور سڑکیں خیالوں کی مانند چپ چاپ تھیں، میں اپنے استادِ محترم ایڈووکیٹ فہیم شوکت میو سے کیفے میں ملاقات کے لیے پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، گارڈ آف آنر پیش، یادگار شہداءپر حاضری

استاد کی بصیرت

وہ ان لوگوں میں سے ہیں، جو تاریخ کو صرف پڑھتے نہیں، اُسے پرکھتے بھی ہیں، ان کے اندر بین الاقوامی قانون، عالمی فکر اور جنگی حکمتِ عملیوں کا ایسا امتزاج ہے، جو محض کتابی نہیں، تجرباتی بھی ہے۔ ان کی گفتگو میں دانش کی روشنی اور وقت کی دھڑکن صاف دکھائی اور سنائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: رکشہ اور ڈالے میں ٹکر، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

نئی نوعیت کی جنگ

ابھی میں نے کافی کا پہلا گرم گھونٹ پیا تھا کہ ایک سوال بے ساختہ زبان سے نکل پڑا: "سر، کیا واقعی اگلی جنگ ایٹمی ہتھیاروں سے لڑی جائے گی؟" وہ ہولے سے مسکرائے، کھڑکی سے باہر بارش میں بھیگتے شہر کو دیکھا اور آہستگی سے بولے: "نہیں دوست! اب جنگ صرف ٹینک، میزائل اور نیوکس کی نہیں رہی۔ آج ڈیٹا، سائبر اسپیس، الگورتھمز اور کلاؤڈ کے بٹس و بائنری بھی وہ خاموش سپاہی ہیں، جو قوموں کی بنیادیں لرزا دیتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: ‘افئیر‘ کا انوکھا واقعہ، نوجوان اپنی دادی کو بھگا کر لے گیا

تاریخی ترقی کی جانب ایک نظر

استادِ محترم نے اپنے جملے مکمل کیے، تو میں نے محسوس کیا جیسے ہم لاہور کے ایک پرسکون کیفے میں نہیں، بلکہ وقت کی دھند میں لپٹی کسی قدیم جنگی مجلس میں بیٹھے ہوں۔ وہ بولے: "طاقت کی داستان کا پہلا باب انسانی جسم سے شروع ہوا۔ یعنی بزور بازو، پھر بازو کی طاقت سے تلوار اور نیزے نے کام دکھایا۔ یہ وہ دور تھا جب مصر، یونان، روم، فارس، چین اور ہندوستان جیسی عظیم تمدنوں کی افواج جسمانی قوت کے بل پر سلطنتیں قائم کرتی تھیں۔"

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، خصوصی بریفنگ، اہم ہدایات جاری

تبدیلی کی فصلیں

پھر وقت نے طاقت کا نیا چہرہ دکھایا۔ استاد نے نرمی سے نشست بدلی اور بتایا کہ جب طاقت صرف جسمانی قوت نہ رہی تو گھڑسوار لشکر تاریخ کے اُفق پر چھا گئے۔ منگول، ترک اور عرب جنگجو برق رفتاری سے میدانوں، صحراؤں اور پہاڑوں کو عبور کرتے ہوئے دشمن کے قلب تک جا پہنچتے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی راز افشاں کرنے پر خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار کو سزائے موت سنا دی گئی

بارود کی آمد

لیکن پھر طاقت نے رخ بدلا اور کھیل میں بارود داخل ہو گیا۔ چین سے شروع ہو کر مسلم سائنسدانوں کے ذریعے عسکری دنیا میں شامل ہونے والا بارود، جب یورپ پہنچا تو توپ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیر کا ایشیا کپ 2025 میں بطور گولڈ اسپانسر اسپورٹس-و-ٹینمنٹ کو مزید مستحکم کرنا

بحری قوت کا عروج

بارود کے بعد طاقت نے پانیوں کا رُخ کیا۔ "جس نے سمندر پر قبضہ کیا، اُس نے دنیا کی تجارتی، عسکری اور فکری گزرگاہوں پر قبضہ کیا۔"

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے ان کو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی، علیمہ خان

صنعتی انقلاب کا اثر

پھر طاقت نے مشین کا رُخ کیا، انقلابِ صنعت نے جنگ کو کارخانوں میں ڈھال دیا۔ اب سپاہی کے پیچھے بھاپ کے انجن، فولاد اُگلتے کارخانے اور بارود بناتی مشینیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون

فضا کی جنگ

زمین کے بعد طاقت نے فضاء کو اپنا میدان بنا لیا۔ جنگ اب پروازوں میں چھپ گئی تھی۔ بمبار طیارے، فضائی حملے اور ویتنام کی بارشوں میں گرتے شعلے اس دور کی نئی جنگی زبان تھے.

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بھی شدید گرمی متوقع، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ایٹمی طاقت کا عہد

جنگ کی شدت بڑھتی گئی، یہاں تک کہ ایٹمی ہتھیاروں کا سایہ پوری دنیا پر چھا گیا۔ طاقت اب دھماکے میں نہیں، دھمکی میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا بھائی وزیراعظم، اس کی بیٹی وزیراعلیٰ، ہمارے پاس صرف “نک دا کوکا” ہی رہ گیا”، کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پرانی ویڈیو پھر وائرل

سائبر جنگی حکمت عملی

لیکن اب دنیا کے پاس نہ شمشیر ہے، نہ توپ، بس سکرینیں، سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس ہیں۔ "یہ وہ جنگیں ہیں جو شور مچائے بغیر قوموں کو گھیر لیتی ہیں۔"

مستقبل کی جنگ و طاقت

طاقت اب میزائل یا مشین گن میں نہیں، بلکہ کوڈ، معلوماتی بارود اور الگورتھمز میں چھپی ہوئی ہے۔ "اب جنگیں میدان میں نہیں، کلاؤڈ میں لڑی جائیں گی۔"

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...