وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی : سلمان رفیق

وزیر صحت پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز تھی۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور وزرا نے بھی مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا لیکن وزیر اعلیٰ نے تجویز مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت شوبز انڈسٹری پر آمر بن کر بیٹھ گئی ہے، شرم آنی چاہیے: آغا علی
جناح اسپتال کا معاملہ
وزیر صحت پنجاب نے سما ء کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ نے مریم نواز کے نام پر اسپتال کی درخواست کی۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور وزرا نے اس تجویز کی توثیق کی، مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی مخالفت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ بابائے قوم کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔
نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ
لاہور میں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانے جا رہے ہیں، جس میں کارڈیک اسپتال سمیت دیگر کا نام منسوب کیے جا سکتے ہیں۔