ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں: ریحام رفیق
ریحام رفیق کا انٹرویو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ابھرتی ہوئی اداکارہ، و ڈانسر ریحام رفیق نے کہا ہے کہ ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے، آنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو پہلے سے ہی انڈسٹری میں پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے متعلق خبردار رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کئے جانے کا امکان
ڈراما انڈسٹری کی حقیقت
ڈان نیوز کے مطابق ریحام رفیق نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ڈراما انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان نمبر ون کا مقابلہ رہتا ہے لیکن بعض اداکارائیں مقابلہ کرنے کے بجائے منفی رویوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ معاملہ، بنگلہ دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا
مسابقت اور رویے
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی سے مقابلہ نہیں کیا، نہ وہ کسی سے اپنا موازنہ کرتی ہیں، البتہ انہوں نے دیکھا ہے کہ بعض اداکارائیں دوسری اداکاراؤں سے جلتی ہیں، جس وجہ سے ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی
انسٹاگرام پر ردعمل
اداکارہ نے کہا کہ وہ انسٹاگرام پر تیاری یا منصوبہ بندی کرکے ریلز شیئر نہیں کرتیں، انہیں بعض ریلز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کے ساتھ انگیج ہی نہیں کیا، حنا ربانی کھر کا تہلکہ خیز انکشاف
شادی کا اثر
شادی سے متعلق سوال پر ریحام رفیق نے کہا کہ شادی کرنے سے ان کے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑا، ان کے شوہر اور سسرالی بہت اچھے ہیں، ان پر کسی طرح کی کوئی پابندیاں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
زندگی کی آزادی
اداکارہ کے مطابق شوہر اور ساس نے نہ صرف انہیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی آزادی دے رکھی ہے بلکہ وہ ان کا خیال بھی رکھتے ہیں، چھٹی والے دن انہیں آرام کرنے کا کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کہا جاتا ہے ملزموں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں گی لیکن ہوتا ہوتا کچھ نہیں، ایسے دعوے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کیے جاتے ہیں
محفوظ انڈسٹری کی حقیقت
ریحام رفیق کا کہنا تھا کہ شادی سے ان کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑا، جیسے ان کی زندگی پہلے تھی، ویسی ہی شادی کے بعد ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے تسلیم کیا کہ ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لڑکیوں کی تیاری
ریحام رفیق کا کہنا تھا کہ نہ صرف ڈراما انڈسٹری بلکہ کوئی بھی انڈسٹری لڑکیوں کے لیے زیادہ محفوظ نہیں ہے، لڑکیوں کو خود ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق ڈراما انڈسٹری میں آنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے طریقے آنے چاہیے، انہیں ذہنی طور پر بھی تیار رہنا چاہیے کہ وہ ایسی انڈسٹری کا حصہ ہیں جو زیادہ محفوظ نہیں، ان کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
انسانی انتخاب
ریحام رفیق نے بتایا کہ ہر انڈسٹری میں برے اور اچھے لوگ ہوتے ہیں، یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ کس راستے کا انتخاب کرتا ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے ساتھ کبھی کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے ڈراما انڈسٹری کو لڑکیوں کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔








