بھارتی نیوز چینل نے ہانیہ عامر کا نام بدل کر ’ہانیہ پنیر‘ رکھ دیا

بھارتی میڈیا کی ہانیہ عامر پر تنقید
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت کو برداشت نہ کرسکا۔ فلم ’سردار جی 3‘ کی کامیابی کے بعد ایک بھارتی نیوز شو میں مہمان نے طنزیہ انداز میں ہانیہ کو ’ہانیہ پنیر‘ کہہ کر پکارا جس پر اینکر بھی ہنسی نہ روک سکا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر کی ہدایت پر بھارت سے واپس آنے والے 2 بہن بھائی اب کہاں ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر
فلم ’سردار جی 3‘ کی ریلیز اور مقبولیت
ڈان نیوز کے مطابق ہانیہ عامر کو بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں اداکاری کی وجہ سے بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 27 جون کو ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ ریلیز ہوئی، جسے بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تکالیف سانجھی تھیں، کوئی بناوٹ نہ تھی،ہماری دوستی مثالی تھی اب ایسی دوستی خواب رہ گئی ہے،ماضی انسان کو زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے
سفارتی کشیدگی کی وجہ سے ریلیز میں مشکلات
22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ فلم کو بھارتی فلم سازوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور فلم کے پروڈیوسرز اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے آئندہ تمام پروجیکٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
فلم کی باکس آفس کامیابی
بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود فلم دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور یہ اب تک باکس آفس پر 18 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔ خاص طور پر پاکستان میں فلم کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی، جہاں اس نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے (تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر) کا بزنس کیا، جو پاکستان میں کسی بھی بھارتی فلم کی پہلے دن کی سب سے بڑی کمائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس
سوشل میڈیا پر تنقید کا ماحول
تاہم، فلم بھارت میں خاصی زیر بحث ہے، جس کی ایک بڑی وجہ اس کی بین الاقوامی ریلیز ہے۔’سردار جی تھری‘ پر بھارت کے نیوز چینلز پر باقاعدہ بحث و مباحثے بھی جاری ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی نیوز چینل ’نیوز 18‘ کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں پروگرام کے دوران ایک مہمان نے عجیب انداز میں ہانیہ عامر کو نہ پہچاننے کا ڈراما کیا، حالانکہ ہانیہ عامر بھارت میں خاصی مقبول ہیں۔
مہمان کا مذاق اور سوشل میڈیا کے ردعمل
مہمان نے مذاق اڑاتے ہوئے ہانیہ کو ’ہانیہ پنیر‘ کہہ کر پکارا جس پر اینکر اپنی ہنسی نہ روک سکا، کیونکہ یہ بات مذاق سے زیادہ بے وقوفی لگ رہی تھی۔ مہمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ ہانیہ پنیر یا میر کون ہے؟ میں تو پہلی بار اس کا نام سن رہا ہوں! یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین کے دلچسپ ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بھارتی ہانیہ عامر سے ڈر گئے ہیں، جب کہ کچھ صارفین کے مطابق یہ تمام افراد ہانیہ عامر کی شہرت سے حسد کرتے ہیں۔