چین نے ’’بلیک آؤٹ بم‘‘ تیار کرلیا، کیا صلاحیت رکھتا ہے۔ اہم تفصیلات جانیے۔
چین کا نیا ہتھیار: بلیک آؤٹ بم
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے ''بلیک آؤٹ بم'' تیار کر لیا ہے، یہ بم کیا صلاحیت رکھتا ہے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کے جسم کے دائیں حصے نے کام چھوڑ دیا، ایم آر آئی میں ایسا انکشاف کہ زندگی ہی بدل گئی
بلیک آؤٹ بم کی خصوصیات
چینی میڈیا کے مطابق، چین نے دشمن کے پاور پلانٹس ناکام بنانے والا ''بلیک آؤٹ بم'' تیار کیا ہے۔ یہ نیا ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کے لئے موثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 10 امیر ترین انسانوں کی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے
بم کی کارکردگی کی وضاحت
''جنگ'' کے مطابق، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زمین سے داغا گیا یہ میزائل بم ہوا میں بلند ہو کر 90 چھوٹے سب میونیشنز کا اخراج کرتا ہے۔ یہ سب میونیشنز زمین سے ٹکرانے کے بعد فضا میں بلند ہو کر انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں جو بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ پیدا کر کے بجلی کے نظام کو معطل کر سکتے ہیں۔ یہ ہتھیار تقریباً 10 ہزار مربع میٹر کے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے۔
تکنیکی تفصیلات کی عدم دستیابی
چینی میڈیا نے اس نئے ہتھیار کا اصل نام اور تکنیکی تفصیلات نہیں بتائی ہیں، صرف یہ بتایا کہ یہ ایک دیسی ساختہ میزائل ہے۔








