تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی، ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
اجلاس کی تفصیلات
پی ٹی آئی کی صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی ابتدا اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کی گئی اور عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا۔ علی محمد خان اور زرتاج گل نے حکومت سے مذاکرات کرنے پر زور دیا، علی محمد خان نے اسیر رہنماؤں کے خط کی تائید کی اور کہا کہ ہر صورت مذاکرات ہونے چاہئیں، راستہ بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا سیاسی قیدی رہا کر رہا ہے، ٹرمپ کا امریکی حملوں کی دوسری لہر منسوخ کرنے کا اعلان
رہنماؤں کے خیالات
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی بانی کی بہنوں کے حق میں گفتگو کی جبکہ نثار جٹ نے علی امین گنڈاپور اور قیادت پر تنقید کی اور کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھ سے ملاقات کریں تو کیوں نہ کی گئی؟ علیمہ خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات واضح ہورہے ہیں۔ علی محمد خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا سوشل میڈیا کو صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، میری تجویز ہے کہ اسلام آباد آنے کے بجائے پورے ملک میں لوگوں کو نکالا جائے، بجٹ سے قبل علی امین گنڈاپور کو بانی سے ملاقات کیلیے جانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت میں بادل پھٹنے سے تباہی، کئی گھر اور فصلیں تباہ
پارٹی کی مواقف
ذرائع کے مطابق علی محمد خان نے علیمہ خان کی سیاسی عمل میں مداخلت کی مخالفت کی اور تجویز دی کہ بیرسٹر گوہر فیصلے کریں، بانی سے مل کر مذاکرات کا کہیں، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی قیادت سے بات کریں، بانی سے فوری رابطہ بحال کریں۔ زرتاج گل نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ کردار کی تعریف کی اور کہا کہ کل بانی نے احتجاج کا کہا ہمیں سوچنا ہوگا حکومت بہت مضبوط ہوچکی ہے، مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے، ناموں کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے، ہمارے ممبرز کو صرف نااہل نہیں کیا جا رہا بلکہ دس دس سال کی سزائیں بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ
پالیسی فیصلے
ذرائع کے مطابق شاہد خٹک کا کہنا تھاکہ ہمیں بتایا جائے کہ ہماری پارٹی کے فیصلے کون کر رہا ہے، پولیٹیکل کمیٹی نے بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ کیا تو سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹ کیوں کیا؟
میڈیا سے گفتگو
پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ہمارا اختلاف اپنی جگہ مگر بانی پی ٹی آئی جب بھی کوئی حکم دیں گے، اس پر عمل ہوگا۔








