سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا کہ پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سنا دیا

ثاقب ثمیر کا سنسنی خیز تجربہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان کا پرانا شہر اور جدید شہر کی تاریخ
ٹی وی پروگرام میں گفتگو
ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: 50 فیصد پر پہلے ہی کنٹرول، اب پورے غزہ پر قبضہ، اسرائیل کا نیا جنگی منصوبہ سامنے آگیا
دوستوں کے ساتھ ملاقات
اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن کے ساتھ ان کی چھت پر ملاقات ہوئی۔ وہ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی زیر صدارت سرکل ہیڈز کا اجلاس، بجلی چوروں کیخلاف اہم فیصلے
جنات کے سایے کی داستان
ثاقب کے مطابق، ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جنات کا سایہ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ جن کبھی بھی آجاتا ہے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک ہوگئے
مدد کی پیشکش
اداکار نے ان کی مدد کرنے کا ارادہ کیا اور کہا کہ جب بھی ایسا ہو وہ انہیں مدد کے لئے بُلا لیں۔ ثاقب ثمیر نے بتایا کہ ایک دن جب اس لڑکی پر جن آیا تو انہوں نے مدد طلب کی۔ میں نے ان کے گھر جانا مناسب نہیں سمجھا کہ لوگ باتیں بنائیں گے، اس لئے انہیں اپنے گھر بُلا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ڈیفنس میں مزدوروں پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار کر لیا گیا
جنات کا خوفناک تجربہ
انہوں نے مزید بتایا کہ جب اس لڑکی پر جنات نمودار ہوئے تو اس کے سارے بال اس کے چہرے پر بکھر گئے اور وہ عجیب آوازیں نکالنے لگی۔ تب وہ بہت ڈر گئے اور دل ہی دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کردی۔ تاہم وہ حیران رہ گئے جب اس جن نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’پڑھنا بند کرو‘۔
خوفناک لمحہ
ثاقب ثمیر کا کہنا تھا کہ وہ لمحہ ان کے لئے سب سے خوفناک لمحہ تھا کیونکہ وہ تو دل ہی دل میں تلاوت کر رہے تھے مگر اس جن کو معلوم ہوگیا اور اس نے انہیں پڑھنے سے روک دیا۔ تب وہ کپکپانے لگ گئے، تاہم پھر بھی ان لڑکیوں کی مدد کی۔