یوم عاشورہ پر موسلادھار بارش متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ہائی الرٹ جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے نے پانچ جولائی سے پنجاب بھر میں مون سون کے طاقتور سپیل کا ہائی الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی
مون سون کی پیشنگوئی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں 5 جولائی سے مون سون کے دوسرے طاقتور سپیل کا آغاز ہوگا، جس کے پیش نظر یوم عاشورہ پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
حکمت عملی اور تیاری
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یوم عاشورہ پر بارشوں کے حوالے سے حکمت عملی بنالی، جلوسوں کے روٹس پر ڈرینیج سسٹم اور ڈسپوزل سسٹم متحرک کردیا، کنٹرول روم میں سپیشل ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے۔