کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، صوبے کو بحران میں ڈالنے کا کام نہیں کریں گے: عرفان صدیقی
سینیٹر عرفان صدیقی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
عدم اعتماد کی تجویز پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیر بحث نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل امریکہ کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ
گورنر کے پی اور وزیراعظم کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کا شکار بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں اپوزیشن فورسز کی پیش قدمی، ایران بھی میدان میں، منصوبہ سامنے آگیا
احتجاج کا آئینی حق
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔








