پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کا مفت آپریشن

پشاور میں پیچیدہ امراض قلب کے بچوں کا علاج

فری آپریشن کا آغاز

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں برطانیہ اور ترکیہ کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن کیے۔

عالمی تعاون سے صحت کی بہتری

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، امراض قلب میں مبتلا بچوں کے مفت علاج کے لیے برطانوی فلاحی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے انٹرنیشنل مشن نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عارضہ قلب میں مبتلا مستحق بچوں کے آپریشنز کیے۔

سرجنز کی ٹیم کی کارکردگی

ترکیہ اور برطانوی سرجنز پر مشتمل 15 رکنی ٹیم نے ایشیا میں آپریشنز کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کا انتخاب کیا۔

بچوں کی صحت کی بہتری

اس موقع پر بیرون ملک سے آنے والے طبی ماہرین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 40 بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز کیے جن میں ایسے بچے بھی شامل تھے جن کے دل میں سوراخ تھا۔ ان کا پاکستان میں بہت اچھا وقت گزرا اور بچوں کا علاج کرکے انہیں بہت خوشی ہوئی۔

ہسپتال کی کامیابی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مفت علاج کے لیے صوبے سے 60 مستحق بچوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ہسپتال میں ہونے والے تمام آپریشنز کامیاب رہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...