امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب حضرت مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے

انتقال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ؛ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار، 3 مجرموں کی اپیلیں خارج
نماز جنازہ
میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب کے مطابق نماز جنازہ کل 3 جولائی بروز جمعرات صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ میں ادا کی جائے گی
خاندانی پس منظر
مولانا سید محمود میاں کے والد مولانا سید حامد میاں جے یو آئی کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں۔ مولانا سید محمود میاں کے دادا مولانا سید محمد میاں جمعیت علماء ہند کے مرکزی ناظم رہے ہیں۔ مولانا سید محمود میاں کے دادا مدرسہ شاہی مراد آباد انڈیا میں مولانا مفتی محمود کے استاد بھی تھے.