بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کر دیا

بین اسٹوکس کا شاندار کارنامہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیوہیکل مجسمے بڑی بڑی بادبانی کشتیوں پر لاد کر دریائے نیل کے ذریعے پہنچائے جاتے،ہزاروں مزدور، گھوڑے، اونٹ وغیرہ مقررہ مقام پر پہنچا دیتے.
برمنگھم کے ٹیسٹ میں کارکردگی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی وکٹ لیکر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار
معرکہ کی تفصیلات
جیسوال اس وقت 87 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے، بین اسٹوکس نے مؤثر منصوبہ بندی کے تحت بھارتی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر قانونی، قتل کرنے والوں پر دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے، پاکستان علماءکونسل کا فتویٰ
وکٹوں کا ریکارڈ
سابق انگلش فاسٹ بولر اینڈریو فلنٹوف نے 78 میچز کی 135 اننگز کے دوران 219 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچز کی 165 اننگز کے دوران زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
وکٹیں لینے کے اعزازات
بین اسٹوکس نے اب تک نو مرتبہ 4 اور چار مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے جبکہ اینڈریو فلنٹوف نے دس مرتبہ 4 اور تین مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا.