ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے: محسن نقوی

سیکورٹی اور مذہبی ہم آہنگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے۔ جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، سیز فائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر تربیت یافتہ شخص کے ہاتھوں کاسمیٹک سرجری، 2 بچوں کی ماں زندگی کی بازی ہار گئی

علماء کرام کی اہمیت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں۔ قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، گرینڈ آپریشن شروع، کالام تا مینگورہ بلاامتیاز کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر

محرم الحرام کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ سب کے ہیں، محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ قیام امن حکومت کی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا، تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: وزیراعظم

بھارت کے خلاف فتح

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی۔ بھارت کی طرف سے فائر کئے گئے میزائل ہدف تک نہیں پہنچے، جوابی کارروائی میں بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ جنگ میں بھارت کے کسی سویلین کو نقصان ہو۔ ہمارا ایک میزائل بھارت کے آئل ڈپو میں لگا اور سویلین آبادی بچ گئی۔ فیلڈمارشل کو جنگ میں کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی۔ بھارت نے 4 گنا زیادہ نقصان برداشت کیا۔ ہم جنگ میں جیت کے بعد یوم آزادی 4 گنا زیادہ منانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی دولہا ایک مرتبہ پھر کنوارہ رہ گیا

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مکالمہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جن علاقوں میں دہشت گردی زیادہ ہے، وہاں علما سے بات چیت کرنا ضروری ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ہائی سوسائٹی کا سکینڈل: ایک پراسرار موت کا معاملہ

وزیراعظم کا کردار

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے۔ جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

علماء کرام کی شمولیت

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علما کرام نے پورے پاکستان میں اپنا فرض بہترین انداز میں نبھایا ہے۔ علماء کرام دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار زیادہ سے زیادہ ادا کریں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: £190 Million Reference: Hearing Postponed to October 19 at PTI Lawyer’s Request

اتحاد کی ضرورت

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نفرت، فرقہ واریت یا دشمن کے ایجنڈے کا شکار نہیں ہونا۔ ہم سب کو متحد رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کا راز: جان کر حیرت زدہ ہو جائیں گے

مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کا کردار

اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے پاکستان نے عظیم کردار پیش کیا۔ اللہ نے ہمیں آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی عطا کی۔ بھارت جیسے جھوٹے اور مکار ملک نے ہم پر الزام لگایا اور جارحیت کو مسلط کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹورازم کمپنی سالار گروپ نے ابوظبی میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا

بھارتی جارحیت کا جواب

انہوں نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا، عروج اللہ دیتا ہے۔ ہمارے دوست ملک ایران نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیا، ایران اور اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کردار بھی بہت روشن ہے۔ اللہ نے ہمیں عظیم کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے۔

امن کی اہمیت

مولانا عبدالخبیر آزاد کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سب مراحل امن اور عافیت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ دشمن بہت عیار ہے، اپنے مسلک کو چھوڑو مت اور کسی کے مسلک کو چھیڑو مت۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...