علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، حکومت گرانے کے حق میں نہیں، ایمل ولی خان
ایمل ولی خان کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، طاقتور حلقے حکومت گرانے کے حق میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 70 بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہ، ملزم کے خلاف درج ساتویں مقدمے میں مالک مکان بھی نامزد
ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے این پی ہارس ٹریڈنگ کی ہمیشہ مخالفت کرے گی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی نفی ہے۔
غیرشفاف فیصلوں کا اثر
ان کا کہنا تھا کہ غیرشفاف فیصلوں سے پارلیمان کو کمزور کیا جارہا ہے، جمہوری نظام کو شعوری طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ کے بیانات کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔








