پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک
ديگو جوتا کا حادثاتی انتقال
میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیورپول فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، سانحہ سوات سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کا انکشاف
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر 28 سالہ ڈیاگو جوتا سپین کے شہر زمورا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت فٹبالر اپنے بھائی کے ساتھ کار میں موجود تھے، جس دوران ان کی گاڑی سڑک سے اتر گئی۔ حادثے میں اسٹار فٹبالر سمیت ان کے بھائی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت مزید نیچے آ گئی
شادی اور خاندان
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔
ڈیاگو جوتا 2020 میں Wolves کو خیرباد کہہ دینے کے بعد 41 ملین پاؤنڈ معاوضے کے ساتھ لیورپول میں شامل ہوئے تھے، ان 5 سالوں میں پرتگالی ونگر نے کلب کیلئے 100 سے زائد میچز کھیلے۔
کیرئیر کی نمایاں کامیابیاں
ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال ٹیم میں شامل تھے۔
مزید برآں ڈیاگو نے لیورپول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔








