کیا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر ہو گیا؟ سپیکر ملک احمد خان نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف نااہلی ریفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر ہو گیا؟ سپیکر ملک احمد خان نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ روس، اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے صحافی کا سوال، کیا جواب دیا ؟ جانیے
سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے دائر ریفرنس
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد
قانونی معاملات پر گفتگو
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس پہلے ہی دائر ہوچکا ہے۔ آج الیکشن کمیشن حکام سے کچھ اہم قانونی معاملات پر رائے لینا تھی۔ جو لوگ گالیاں دیں گے، توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کریں گے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، پی ٹی آئی والوں نے فارم 47 کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو ارکان آئین کی پاسداری نہیں کرسکتے ان کو ہاؤس کا حصہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔
تاریخی پس منظر
خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ 28 جون کو سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔







