امریکہ آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری، کن کا ویزا اور گرین کارڈ منسوخ ہوگا۔۔؟تفصیلات جانیے

نئی وارننگ جاری
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ آنے والوں کیلئے نئی وارننگ جاری کر دی گئی، کن افراد کا ویزا اور گرین کارڈ منسوخ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناصر ادیب نے اداکارہ ریما سے معافی مانگ لی
امریکہ میں داخلے کے خواہشمند افراد کےلئے انتباہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکہ میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز، اور ویزا رکھنے والے سب کے لیے امیگریشن محکمے (USCIS) نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے، نہ کہ حق۔ اگر آپ دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں، تو آپ امریکا میں رہنے کے اہل نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
ماضی میں ویزا منسوخی کے کیسز
یہ پیغام USCIS نے سابق ٹوئٹر اور موجودہ ’’ایکس‘‘ پر شیئر کیا اور یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی مدت صدارت میں امیگریشن کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔ان کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکال دے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ملک میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے، لیکن یہ کارروائی صرف غیرقانونی تارکین وطن تک محدود نہیں، بلکہ ایسے افراد بھی زد میں آ گئے ہیں جن کے پاس درست ویزے یا گرین کارڈز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے کیا صورتحال ہے؟ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا اہم بیان
حراست میں لیے گئے گرین کارڈ ہولڈرز
امریکی میڈیا کے مطابق درجنوں ایسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی امیگریشن چھاپوں میں حراست میں لیا گیا۔ محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2024 تک 1.28 کروڑ افراد امریکا میں قانونی مستقل رہائشی تھے۔ اب USCIS کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رہائشی امریکی اقدار یا قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، جیسے کہ تشدد، دہشتگردی، یا نفرت انگیز سرگرمیوں میں ملوث ہونا، تو اس کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
امریکی حکومت کی کارروائیاں
ٹرمپ حکومت نے یونیورسٹیوں میں حماس کی حمایت کے الزام میں غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا ہے، اس میں کیمپس مظاہروں میں شرکت، فلائرز کی تقسیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔ حال ہی میں 2 فلسطینی نژاد افراد کو حراست میں لیا گیا، جس میں محمود خلیل، کولمبیا یونیورسٹی کا طالبعلم اور سرگرم کارکن، اور محسن مہداوی، گرین کارڈ ہولڈر شامل ہیں۔ دونوں بعد ازاں قانونی جنگ کے بعد رہا ہوئے۔
امیگریشن عدالتوں کا دباؤ
مقامی یونیورسٹی کے مطابق اس وقت امیگریشن عدالتوں میں 3.7 ملین سے زائد کیسز زیر التواء ہیں اور پناہ کے متلاشیوں کو برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں محمکہ امگریشن اور اہم سرکاری شخصیات کے جو بیانات ہیں، ان کے مطابق یو ایس سی آئی ایس کا کہنا ہے کہ قانون توڑنے والے غیر ملکیوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ ہم DHS اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر قوم کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔