پارٹی کو تجویز دی ہے کہ حکومت میں شامل ہوں یا الگ ہوکر عوام میں جائیں ، یوسف رضا گیلانی

سیاسی حکمت عملی پر بات چیت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارٹی کو تجویز دی ہے کہ حکومت میں شامل ہوں یا الگ ہوکر عوام میں جائیں مگر یہ فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ہی کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دفتر میں خود کو گولی مار لی،تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل

قانون سازی کے حوالے سے خیالات

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رُخ’ میں میزبانی نادر گرامی سے گفتگو کرتے ہوئے، دباؤ کے تحت قانون سازی سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کوئی رضاکارانہ طور پر اگر اپنی وفاداری تبدیل کرنا چاہے تو یہ اس کی اپنی صوابدید ہے۔ تاہم، پارٹی سربراہان کے پاس اتنے وسیع اختیارات ہیں کہ اگر کسی مخصوص معاملے پر کوئی رکن ووٹ نہیں دیتا تو وہ ممبر نہیں رہ سکتا۔ اس لیے جو دباؤ والی بات ہے، اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی دلچسپ اندرونی کہانی سامنے آئی

ماضی کے انتخابات پر تبصرہ

گذشتہ انتخابات کے حوالے سے سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس نے جیتنا ہو وہ جیت سکتے ہیں، اور جس نے ہارنا ہو وہ ہار جاتا ہے۔ مگر اس معاملے پر میں کمنٹ اس لیے نہیں کر سکتا اور آپ کو بھی نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: بلوچ قبائل کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

مخصوص نشستوں کی تشریح

مخصوص نشستوں کی تشریح سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دیکھیے، ان سے غلطی ہوئی کہ انہوں نے الیکشن جو لڑا وہ کسی اور جماعت سے لڑا۔ جب پاکستان پیپلز پارٹی پر قدغن لگائی گئی تو قانونی ماہرین کے مشورے پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین بنائی گئی۔ اس وقت عمران خان کو کوئی درست مشورہ نہیں دیا گیا۔

موجودہ سیکیورٹی صورتحال

موجودہ نظام کی نوعیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دراصل اب یہ سیکیورٹی اسٹیٹ ہے۔ ہماری مشرقی اور مغربی سرحد پر اس وقت بہت زیادہ تناؤ ہے، اور عالمی حالات بھی اتنے سازگار نہیں ہیں۔ اس لیے اب اداروں پر تنقید کے بجائے مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ جب آپ نے مل کر مقابلہ کیا تو پھر آپ نے نتائج بھی دیکھے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...