لاہور: جوہر ٹاؤن، فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا

واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
زخمیوں کی حالت
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں میں شامل دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے ارشد ندیم کے لیے پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ شیلڈ پیش کردی
وائلڈ لائف کی کارروائی
وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی۔
حملے کی وجہ
پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے اس نے فیملی پر حملہ کیا۔