بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، کچرا چنے والے 7 افغان باشندے گرفتار، مقدمہ درج، فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کا اعلان
حالیہ اعداد و شمار
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 27 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ
سرکاری ذخائر میں اضافہ
گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 72 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 30 جون کو حکومتی انفلوز کی آمد سے 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔