صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت کی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے آنے سے پہلے برے حالات تھے، آج ڈیفالٹ نہیں سٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننے کی آواز آتی ہے: مریم نواز
صدر مملکت کا بیان
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ہمارا عزم دہشتگردوں کے خاتمے اور دفاع وطن کے لئے غیرمتزلزل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں شائقین کیساتھ لڑائی کے راز سے پردہ اٹھادیا
وزیراعظم کا موقف
وزیراعظم شہبازشریف نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 13 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ پورے قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا بیان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کی دراندازی ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت پر فخر ہے، اور قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








