خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند

پشاور: خیبرپختونخوا میں نچلے درجے کا سیلاب
پشا ور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ فلڈ سیل کی تازہ رپورٹ کے مطابق دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تاحال کنٹرول میں ہے، تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
تربیلا ڈیم کی صورتحال
نجی ٹی وی آج نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی کوچ باب وولمر نے مرنے سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آخری بات کیا کی تھی؟
دریاؤں کی صورتحال
دریائے ادیزئی میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 51 ہزار 100 کیوسک اور ورسک کے مقام پر 36 ہزار 522 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جو کہ معمول کے مطابق ہے۔
اسی طرح دریائے سوات میں بھی پانی کی سطح میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں چکدرہ کے مقام پر بہاؤ 9 ہزار 785 کیوسک اور خوازہ خیلہ میں 6 ہزار 738 کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کی منظوری، کتنی تنخواہ لینے والے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
محکمہ فلڈ سیل کی ہدایات
فلڈ سیل کا کہنا ہے کہ فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں، تاہم محکمہ آبپاشی، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
عوام کو احتیاطی تدابیر
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریا کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔