نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک

خاتون کوہ پیما کی ہلاکت
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ چیک ری پبلک کی کولوچاوا کلارا آج صبح لاپتا ہوئی تھیں۔ کلارا کی موت آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوئی۔ ڈیڈباڈی آج چلاس منتقل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے اولین سمارٹ گلاسز آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا امکان
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ ساتھی کوہ پیما نے یہ تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: الحمداللہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
مہم جوئی کی شروعات
گذشتہ مہینے غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم نانگا پربت دیامر فیس سے مہم جوئی کے لئے گئی ہوئی تھی۔ جن میں سے دو ممبرز آج صبح بیس کیمپ سے کیمپ 2 تک گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما کولچاوا کلارا حادثے میں لاپتا ہوگئیں۔
ریسکیو کارروائی
ان کے ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ پہنچ کر حادثے کی اطلاع دی اور کہا کہ کلارا کا آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیامر سے حکام نے ریسکیو ٹیمیں بیس کیمپ روانہ کردی ہیں، جن میں مقامی ہائی پورٹرز بھی شامل ہیں۔ نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کوہ پیما کی لاش کھائی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹر اور زمینی امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔