اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ: حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات
اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دس مقامات پر پاکستانی ڈرونز تباہ کردیے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
مبارکباد اور سراہنا
نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، عمران خان سے رہنمائی لیں گے
شعبوں میں تعاون کا عزم
ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
مستقبل کی ملاقاتیں
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔