اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
پاکستان کا جواب
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دانیال حسنین نے بھارت کو آئینہ دکھادیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیئے گئے اختیارات منسوخ کر دیئے گئے
بھارت کی سرگرمیاں
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کار دانیال حسین نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ایک بدمعاش اور انتہاپسند ریاست بن چکا ہے جو خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم انتقال کر گئے
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی مسلسل کھلم کھلا سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت بدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ہے اور پڑوسی ملک کے خلاف سرحدی جارحیت اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے کر بھارت اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور مودی کے حصے میں سفارتی تنہائی آئی، وزیراعظم شہباز شریف
دہشت گردی اور اختلاف رائے
دانیال حسین کا کہنا تھا کہ کوئی ابہام نہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارتی قیادت کھلے عام اس دہشت گردی کا کریڈت لیتی ہے۔ بھارت میں اختلاف رائے پر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے، مخالفین کے گھر گرائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان تیار
اقلیتوں کے خلاف سلوک
پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر نفرتوں کا فروغ اور اقلیتوں سے ناروا سلوک بھارت کا وتیرہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سازش کے تحت جغرافیائی تبدیلیوں کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف وزری کررہا ہے۔
پاکستان کی خود مختاری
انہوں نے کہا کہ انڈین سپانسرڈ دہشتگردی ہو یا سرحدی جارحیت، پاکستان نے ہمیشہ ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان اپنی خود مختاری کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتا ہے.








