سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا معاملہ، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد میں عدالتی کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کے معاملے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کو عدالت طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کاروائیاں، 11 خوارج ہلاک
فل کورٹ میٹنگ کی مختصری معلومات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نے کہاکہ 2023 کی فل کورٹ میٹنگ میں یہ اپیلیں ڈسٹرکٹ کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، ہم نے صرف چیف جسٹس کو نوٹ لکھاتھا جس پر ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا۔
ڈویژن بنچ کا فیصلہ
ڈویژن بنچ نے ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ دو جونیئر ججز کا بنچ بنا کر تمام مقدمات واپس ضلعی عدالتوں کو بھیج دیئے گئے، جن ججز کے پاس اپیلیں زیرسماعت ہیں ان سے بھی رائے لی گئی۔