3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا، شہری نے ہمسائے سے بجلی تو جیل میں ڈال دیا گیا، پھر اس نے خودکشی کر لی، عدنان حیدر کا افسوسناک انکشاف

حکومت پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن عدنان حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے انتہائی افسوسناک واقعات سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سفید پوش کی عزت خاک میں ملا دی ہے لیکن حکمران مطمئن بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
غریب کی حالت
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران اینکر پرسن نے بتایا کہ جب بانی تحریک انصاف کی حکومت تھی تو بڑے بڑے ٹاک شوز میں انھیں چیلنج دیا جاتا تھا کہ یہاں بیٹھیں، آپ نے غریب کا بیڑا غرق کر دیا اور معیشت تباہ کر دی۔ اس سے پہلے سب بندوقیں بانی تحریک انصاف پر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈبینک نے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے 9 سفارشات پیش کردیں
دلخراش واقعات
انہوں نے کہا کہ غریب کا حال سنیں کہ تحصیل جلال پور میں ایک شخص کا والد انتقال کر گیا، وہ میرے بھائی کے پاس کفن کے پیسے مانگنے آیا۔ قبر کی کھدائی مفت تھی لیکن اس کے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں تھے۔ اس حکومت نے سفید پوش کی عزت خاک میں ملا دی ہے لیکن حکمران مطمئن بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا شوق ہے، چاہتی ہوں نخرے اٹھانے والا شوہر ملے:خدیجہ سلیم
بجلی کے بل کا واقعہ
عدنان حیدر کا کہنا تھا کہ اب تازہ واقعہ سنیں کہ ایک شخص کا بجلی کا بل 3800 روپے آیا، جو وہ ادا نہ کر سکا، واپڈا نے آ کر اس کی بجلی کاٹ دی۔ اس نے مجبوری میں ہمسائے سے کنکشن لے لیا، لیکن نئے قانون کے تحت یہ جرم ہے۔ اس پر پرچہ ہوا، 30 ہزار روپے جرمانہ لگا، جب وہ ادا نہ کر سکا تو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کا بیٹا پیسے جوڑتا رہا منتیں کرتا رہا لیکن ناکام رہا، آخرکار اس نے خودکشی کر لی۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
جب بانی تحریک انصاف کی حکومت تھی تو بڑے بڑے ٹاک شوز میں انھیں چیلنج دیا جاتا تھا کہ یہاں بیٹھیں، آپ نے غریب کا بیڑا غرق کر دیا اور معیشت تباہ کر دی۔ اس سے پہلے سب بندوقیں بانی تحریک انصاف پر تھیں۔ غریب کا حال سنیں کہ تحصیل جلال پور میں ایک شخص کا والد انتقال کر گیا۔ وہ میرے بھائی… pic.twitter.com/VvF8DGePR6
— Public News (@PublicNews_Com) July 3, 2025