صدر ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیدیا

ٹرمپ کا نوبیل انعام کا دعویٰ
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 5 ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔ انہوں نے مزید 4 سال کے لیے صدر بننے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: ماں کو طلاق دینے کی رنجش، بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل،7 افراد زخمی
پاکستان کی جانب سے نامزدگی
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی تھی۔ پاکستان نے اعتراف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا، حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ٹرمپ کی سنجیدہ دلچسپی کو بھی سراہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں کشیدگی کے بعد نقل مکانی: بگن ویران ہوگیا، بازار اور دکانیں جل گئیں، یہاں اب چائے کی پتی اور ڈسپرین کی گولی تک نہیں ملتی
امن کے خواہاں قیادت
پاکستان نے صدر ٹرمپ کی امن پسند قیادت کو 'اصل ثالث' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ اب صدر نے خود بھی اپنے آپ کو بہترین امیدوار قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور بھارت پھر آمنے سامنے
حفاظتی اقدامات کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق ریاست آئیوا میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے دنیا میں 5 ممالک جنگیں رکوانے کا دعویٰ کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرایا، کانگو اور روانڈا، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف
امریکی کاروائیاں
امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ امریکی طیاروں نے 37 گھنٹے پرواز کرکے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگ بیوٹی فل بل امریکا کو پھر سے عظیم بنائے گا، بل میں امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹ شامل ہے اور سوشل سیکیورٹی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
نئی تنقید
تاہم ایک بار پھر نیویارک کے میئر کے مضبوط امیدوار زہران ممدانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ڈی فنڈنگ پولیس کے نعرے کا حامی قرار دے دیا۔