پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی : صحافی عمران وسیم

پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عمران وسیم نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل ہمارے لیے خود کش حملہ تھے۔ ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی۔ ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید تھی، وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مردانگی کا بحران اور سماجی اثرات: بے اولادی کی وجوہات کیا ہیں؟
عدالت میں پیش آنے والے واقعات
صحافی عمران وسیم نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے ساتھ جو کمرہ عدالت میں ہوا، انہیں رائٹ لیفٹ کے دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ حامد خان کے دلائل سے پہلے ہمیں یقین تھا کہ 39 سیٹوں کی حد تک کیس فیصل صدیقی بنا کر گئے ہیں، لیکن اس روز پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ویڈیو لنک پر حامد خان کے دلائل خودکش حملہ تھے۔ ہم خود بھی قصوروار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی بھاشا ڈیم سمیت بڑے آبی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
عمران وسیم کا موقف
عمران وسیم کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے متعلق کہتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی نہیں ہو گی، لیکن آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے چار ملزمان کو بری کیا ہے وہ بھی شک و شبہ سے بالاتر شواہد نہ ہونے پر۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ اگر ہمارے موقف کے مطابق ریلیف ملے تو عدلیہ آزاد ہے، ورنہ عدلیہ غلام ہے۔ جسٹس مندوخیل نے 26 ویں آئینی ترمیم پر تین سوال کیے تھے۔
حامد خان کے سوالات
جسٹس مندو خیل نے سوال کیا کہ حامد خان یہ بتائیں کہ 26 ویں ترمیم کیا سپریم کورٹ نے پاس کی ہے؟ مخصوص نشستوں کی نظر ثانی کی درخواست پہلے آئی تھی یا 26 ویں آئینی ترمیم پہلے پاس ہوئی؟ آپ نے کونسا 26 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا؟ آپ کی جماعت نے تو ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ہمیں حامد خان کے دلائل سے پہلے یقین تھا کہ 39 سیٹیوں کی حدتک کیس فیصل صدیقی بنا کر گئے ہیں لیکن جو اس دن حامد خان نے کیا وہ خودکش حملہ تھا یہ اپنے ساتھ ہم نے خود زیادتی کی ہے۔ ہمارے وکیل نے مقدمہ لڑنے کی بجائے ججز کو ہائپر کرنے کی کوشش کی… pic.twitter.com/pqTNUHvyxe
— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) July 3, 2025