سیکرٹری داخلہ پنجاب کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ، مختلف سیکشنز میں بچوں سے ملاقات

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد سے ملاقات کی اور بیورو کی کارکردگی و ورکنگ بارے بریفنگ لی۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ چیمہ، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی ریاست سخت سزا کا انتظار کرے: اسرائیلی حملوں پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا

بچوں کے ساتھ ملاقات اور معائنہ

سیکرٹری داخلہ نے بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن سکول، آئی ٹی لیب، ایکٹیویٹی روم، سپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹلز کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کیک کاٹا اور تحائف پیش کیے۔ سیکرٹری داخلہ نے بچوں سے ان کی تعلیم، صحت، خوراک اور مجموعی دیکھ بھال کے بارے میں فرداً فرداً دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید

اجلاس اور مستقبل کے اہداف

بعد ازاں سیکرٹری داخلہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے افسران سے گفتگو میں کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی موبائل ایپلیکیشن تیار کریں تاکہ شہری سہولت سے رابطہ کر سکیں اور تمام ضروری معلومات دستیاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا” بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

یتیم اور لاوارث بچوں کی امداد

سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ یتیم اور لاوارث بچوں کی امداد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے تاکہ مخیر حضرات بھی مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کی بھرپور نگرانی و معاونت کریں اور بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اس سیریز سے سپرسٹارز ملیں گے، محمد رضوان کی زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سالانہ 10 ہزار سے زائد بے سہارا اور عدم توجہی کے شکار بچوں کو ریسکیو کر رہا ہے۔ اسی طرح ایک سال کے دوران 11 ہزار گمشدہ بچوں کو والدین اور اہل خانہ سے ملوایا جا چکا ہے۔ بچوں کو رہائش، خوراک، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ بیورو میں مقیم بچیوں نے بیکنگ میں مہارت حاصل کی اور اعلیٰ معیار کی بیکری پراڈکٹس مارکیٹ میں فروخت کر کے باعزت روزگار کما رہی ہیں۔ اسی طرح بچوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تربیت پاکر متعدد معروف برینڈز جوائن کیے اور خود کفیل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ پاکستانی ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار

افسران و عملے کا کردار

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے افسران و عملے سے گفتگو میں کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تعینات عملہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کرے۔ سیکرٹری داخلہ نے دورہ کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج امجد نذیر چوہدری سے خصوصی ملاقات کی اور بچوں کی لیگل کسٹڈی، اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملاپ اور ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔

ویڈیو ملاحظہ کریں

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...