پاکستان جا کر ایسا لگا کہ کینیڈا میں گھوم رہے ہیں: گپی گریوال

گپی گریوال کے حیران کن تجربات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال نے اپنے دورہ پاکستان سے متعلق حیران کن تجربات بتا کر شو میں شریک دیگر مہمانوں کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ گپی گریوال نے کہا کہ پاکستان جا کر شک ہوا کہ کہیں کینیڈا میں تو نہیں آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کو حملہ کرنے سے کس نے روکا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
پاکستان کی خوبصورتی
تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پنجابی گلوکار گپی گریوال کا کہنا تھا کہ جب میں ننکانہ صاحب اور اسلام آباد گیا تو وہاں تو کمال تھا، ایسا لگتا تھا کہ جیسے کینیڈا گھوم رہے ہیں۔ نہایت ہی زبردست سڑکیں، موٹروے بہت خوبصورت بنے ہوئے تھے، گاڑیاں بہترین سپیڈ پر چل رہی تھیں۔ میں نے کہا کہ پتا کر لو کہ پاکستان ہی آئے ہیں نا، ہم نے باتیں ہی سنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سول ڈیفنس کی مشق، شام 7:30 بجے پانچ مقامات پر سائرن بجائے جائیں گے
موٹر وے کی سہولیات
گپی گریوال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سب کچھ بہت اچھا بنایا ہوا تھا۔ موٹر وے ریسٹ ایریا میں جہاں رکتے تھے وہاں پر سڑک پوری الگ سے ریسٹ ایریا کی طرف جاتی تھی، وہاں پر بہترین سہولیات تھیں۔ واش روم سڑکوں پر نہایت صاف ستھرے بنائے گئے تھے، وہاں پر کھانے پینے کیلئے ریسٹورنٹس بھی موجود تھے۔ موٹر وے پر کسی بھی گاوں سے کوئی چیز نہیں آ سکتی تھی، وہ بہت شاندار بنا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
بھارتیوں کی آنکھیں پاکستان آکر کھلتی ہیں ورنہ گودی میڈیا نے تو پاکستان کو پتھر کے زمانے کا بتایا ہوا ہے یہ سنگر کہتا ہے پاکستان جاکر شک ہوا کہیں کینیڈا تو نہیں آگیا ۔۔۔ pic.twitter.com/mvl05TmbGk
— Zafar Shirazi ???????? (@ZafarShirazi7) July 3, 2025