فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم محمد مسرور ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے

فیلڈنگ کوچ کی تبدیلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ملکیت والی کمپنی وولوو کارز نے 3 ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟
محمد مسرور کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ٹیم کے ساتھ میرا سفر اب ختم ہو گیا ہے، کھلاڑیوں کا اعتماد کرنے اور سٹاف کا تعاون کرنے پر شکریہ۔" انہوں نے مزید کہا کہ "میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: آدمی بیوی کو بچانے کیلئے خطرناک قطبی ریچھ پر جھپٹ پڑا
پی سی بی کی نئے تقرریوں کی منصوبہ بندی
ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا۔ پی سی بی نے سپورٹ سٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے، شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ گرانٹ لوڈن کو سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان شاہینز میں نئی تقرریوں کی توقعات
زرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمہ داری دینے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔