6 سالہ بچی سے زیادتی، حنا پرویز بٹ شیخوپورہ پہنچ گئیں، متاثرہ بچی اور خاندان سے ملاقات، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
حنا پرویز بٹ کا دورہ ڈی پی او آفس شیخوپورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او آفس شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن بچی اور اس کی والدہ سے ملاقات کی اور مقدمے کی تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ‘ہوا میں چلنے والی ٹرین’، دیکھنے والے حیران رہ جائیں، ویڈیو
متاثرہ بچی کی صورتحال
حنا پرویز بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی پی او آفس میں زیادتی کا شکار 6 سالہ بچی اور اس کے خاندان سے ملاقات کی۔ متاثرہ بچی کو رات کے وقت گھر سے اغوا کرکے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ آف تھری کا دم چھلّہ وفاق کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے ، پی ٹی آئی
مقدمے کی تحقیقات
پولیس حکام نے حنا پرویز بٹ کو مقدمے کی مکمل تفتیشی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم امام بخش ولد شیر محمد کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جا چکا ہے۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ، ڈی این اے اور تمام ضروری فرانزک رپورٹس مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ چالان جلد عدالت میں پیش کیے جانے کے مراحل میں ہے۔ کیس کی تفتیش ایس آئی یو شیخوپورہ کی نگرانی میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے گرفتار ارب پتی چور کا عبدالرزاق کے گھر بھی واردات کا انکشاف
عدلیہ کی سختی کی ضرورت
اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے پولیس اور تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ مقدمے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایت ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے
قانونی اور نفسیاتی معاونت
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ محض ایک بچی پر ظلم نہیں بلکہ معاشرے کے ضمیر پر حملہ ہے، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو کر مجرم کو کٹہرے میں لائے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب آفس کا دورہ
پنجاب حکومت کے اقدامات
حنا پرویز بٹ نے ضلع شیخوپورہ میں خواتین کے دیگر کیسز پر بھی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضلعی ویمن پروٹیکشن آفیسرز کو فعال اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور منظم اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر مظلوم عورت کو فوری اور مکمل انصاف مل سکے۔
رابطہ کی معلومات
انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر کسی خاتون یا بچی کو زیادتی، تشدد یا ہراسانی کا سامنا ہے تو وہ بلا خوف 1737 پر کال کریں یا پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر سے رابطہ کریں، ہم ہر متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں۔








