پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کا ڈرونز کے لیے 23 کروڑ ڈالر کا نیا ترغیبی پروگرام

بھارت کا نیا ڈرون منصوبہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی اور ڈرون ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی دوڑ کے پیشِ نظر ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کے لیے 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا ترغیبی منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو سال تک جھوٹی محبت میں مبتلا رہنے والی خاتون: ‘میں اتنی بےوقوف کیسے بن گئی؟’
مقامی ڈرون کی تیاری کا مقصد
ڈان نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ تین ذرائع کے مطابق بھارت مقامی اور عسکری سطح پر ڈرونز کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا ایک ترغیبی پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے، تاکہ درآمد شدہ پرزہ جات پر انحصار کم کیا جا سکے۔ یہ اقدام پاکستان کے ایسے ہی پروگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے جو چین اور ترکیہ کی مدد سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائن ’ ایئر انڈیا‘ کی 25 سالہ پائلٹ نے خودکشی کیوں کی؟ حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی
فوجی کشیدگی کے اثرات
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب بھارت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات کو نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں عام شہری ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ کئی دنوں تک جاری رہا، بالآخر امریکی مداخلت کے بعد کشیدگی کم ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، عمران خان سے رہنمائی لیں گے
ترغیبی پروگرام کی تفصیلات
دو سرکاری اور ایک صنعتی ذرائع کے مطابق، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، نئی دہلی تین سالہ 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا یہ پروگرام شروع کرے گا جو ڈرونز، ان کے پرزہ جات، سافٹ ویئر، کاؤنٹر ڈرون سسٹمز اور متعلقہ خدمات کی تیاری پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر لیڈر ہیں، ملک میں جیت لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں: فیصل واوڈا
مالی مدد اور مستقبل کی منصوبہ بندی
یہ تفصیلات اس سے قبل کبھی منظرِ عام پر نہیں آئیں، منصوبے پر اخراجات 2021 میں شروع کیے گئے ایک ارب 20 کروڑ بھارتی روپے کی پروڈکشن لنکڈ سکیم سے کہیں زیادہ ہیں۔ بھارت کی وزارت سول ایوی ایشن، جو اس پروگرام کی قیادت کر رہی ہے، نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: درخت پر شکار کیا گیا ریچھ اوپر گرنے سے شکاری کی موت ہوگئی
بھارتی ڈرون صنعت کی ترقی
بھارت کا ہدف یہ ہے کہ مالی سال 2028 کے اختتام تک اہم ڈرون پرزہ جات کا کم از کم 40 فیصد ملک میں تیار کیا جائے۔ بھارتی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے گزشتہ ہفتے کہا کہ پاک-بھارت تنازع کے دوران دونوں طرف سے ڈرونز کا خاصا استعمال ہوا، جس سے یہ سبق ملا کہ اندرونِ ملک تیاری کی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کے خلاف کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
حصول سہولیات انڈسٹریز کے لیے
سرکاری ذرائع کے مطابق، حکومت ان اداروں کو اضافی ترغیبات دے گی جو پرزہ جات ملک کے اندر سے حاصل کریں گے۔ مزید یہ کہ سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا اس پروگرام کی معاونت کرے گا اور کاروباری اداروں کو ورکنگ کیپیٹل اور تحقیق و ترقی کے لیے سستے قرضے فراہم کرے گا۔
موجودہ صورتحال
اس وقت بھارت میں 600 سے زائد ڈرون ساز اور متعلقہ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں، جو کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔