پنجاب میں 46 ہزار سرپلس اساتذہ، 15 جولائی سے ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا جائے گا: رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم پنجاب کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت سکولوں میں 46 ہزار سے زیادہ سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کی کمی والے سکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی پر حملہ، اٹھ کر جانے والی خاتون اینکر تھوڑی ہی دیر بعد نشریات کا حصہ بن گئی، سوشل میڈیا پر بہادری کی تعریفیں
اساتذہ کی کمی اور ریشنلائزیشن کا عمل
اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم نے بتایا کہ صوبے کے 27 ہزار سے زائد سکولوں میں 46 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں۔ ان تمام اساتذہ کو 33 ہزار سے زائد اساتذہ کی کمی والے سکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ریشنلائزیشن کا عمل 15 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور 20 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اس عمل کی وجہ سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔
سکولوں میں اساتذہ کی حالت
انہوں نے بتایا کہ 13 ہزار سکولوں میں 20 ہزار 948 اضافی اساتذہ موجود ہیں۔ اس وقت 13 ہزار 846 سکولوں میں ٹیچر سٹوڈنٹ ریشو کے تحت 23 ہزار 648 اساتذہ درکار ہیں۔