پاکستان کو ہماری لائیو معلومات مل رہی تھیں، ڈی جی ایم او رابطے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ کا کون سا ہتھیار حملے کیلئے تیار ہے بھارتی ڈپٹی آرمی چیف

بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف کا انکشاف

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ مئی کے تنازعے میں پاکستان کے پاس بھارتی دفاعی اثاثوں کی براہ راست ٹریکنگ موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق نئی دہلی میں دفاعی انڈسٹری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راہول سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے تنازعے میں پاکستان کو چین کی طرف سے لائیو فیڈ دی جا رہی تھی۔ جب ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا تو پاکستانی سائیڈ نے کہا کہ انہیں پتا ہے کہ بھارت کا کون سا ہتھیار تیار ہے اور کہاں حملہ کرنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار

پاکستان کا تردید اور موقف

واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے اس بات کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ انہوں نے 7 سے 10 مئی تک جاری رہنے والے تنازعے میں اپنے بل بوتے پر بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے کسی قسم کی چینی مدد حاصل نہیں تھی۔

ترکی کی مدد کا دعویٰ

راہول سنگھ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چین کے علاوہ ترکیہ نے بھی پاکستان کی مدد کی۔ ترکیہ کی طرف سے کئی قسم کے جدید ترین ڈرون اور تربیت یافتہ لوگ فراہم کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...