سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کمی

سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں کئی روز مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کا ایمیزون جنگل میں خطرناک مجرموں کے لیے نئی ہائی سیکیورٹی جیل بنانے کا اعلان
سونے کی نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دی ورٹیکل نے پاکستان میں پہلی بار کمرشل پراپرٹی کی مشترکہ ملکیت کا ماڈل متعارف کرا دیا
دس گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر کم ہوکر 3335 ڈالر فی اونس ہے۔