سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
کاشف ضمیر کی معافی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر گرفتاری کے بعد کان پکڑ کر معافی مانگتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ’’میت منتقلی سروس‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
ویڈیو کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نے تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: وزرائے داخلہ کا دورہ لاہور ایئرپورٹ، کسی کو بلاجواز نہیں روکا جائے گا: محسن نقوی
کاشف ضمیر کا بیان
کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بےوقوفی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو کسی قسم کی اسلحہ نمائش کریں گے اور نہ ہی ڈالے کلچر کو فروغ دیں گے۔ ٹک ٹاکر نے اس حرکت پر تہہ دل سے معذرت کی اور عوام سے معافی طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
گرفتاری کی وجوہات
یاد رہے کہ کاشف ضمیر کو ایک روز قبل اسلحے کی نمائش اور ڈالے پر سوار ہو کر گارڈز کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر اسلحہ کی نمائش سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
پیشگی گرفتاری
واضح رہے کہ کاشف ضمیر کو اس سے قبل اپریل میں بھی پولیس کی وردی کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔








