جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی ریلیز کا انتظار ہے: ماہرہ خان

ماہرہ خان کا نیا چیلنج

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ میں بولڈ کردار میں نظر آنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان سمیت تمام افراد آنے والی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہنیں اکیلے جنگ لڑ رہی ہیں اور ترجیح صرف ایک ہے، وہ ہے عمران خان کا علاج، جاوید ہاشمی

انٹرویو میں اہم خیالات

ڈان نیوز کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں جرمن نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی والی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کے ڈرم میں دم گھنٹے سے 6 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

نیا کردار

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار ’لو گُرُو‘ میں بولڈ اور خود مختار گلیمر لڑکی کا کردار ادا کیا، جو بیرون ملک رہتی ہیں، پڑھتی ہیں اور وہ فلمیں روتی دکھائی نہیں دیتی۔

ان کے مطابق انہوں نے اس طرح کا کردار پہلے نہیں کیا تھا، عام طور پر ان کے کرداروں میں رونا دھونا ضرور ہوتا ہے جو کہ ’لو گُرُو‘ کے کردار میں نہیں تھا اور اسی وجہ سے لوگوں نے ان کی فلم کو پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ جویریہ عباسی کا شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، صارفین کی کڑی تنقید

فلم کی کامیابی

انہوں نے فلم کی کامیابی پر شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم کی کامیابی کے بعد سینما انڈسٹری کی بحالی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے نہ صرف ’لو گرو‘ بلکہ ’دیمک‘ بھی دیکھی، جس کے بعد سرمایہ کار مزید فلمیں بنانے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری جنگِ عظیم میں 2 ایٹمی حملوں کی زد میں آنے کے باوجود جاپان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہے تو صرف اور صرف جدید تعلیم کی وجہ سے ہے۔

نیٹ فلیکس سیریز کی اطلاع

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ نیٹ فلیکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے، تمام پاکستانیوں نے محنت اور جذبے سے کام کیا ہے اور سب لوگ ویب سیریز کے ریلیز کے انتظار میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی پوری ٹیم سیریز کی ریلیز کی منتظر ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ دنیا کو پاکستانیوں کا سب سے بہترین کام کیسا لگتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

ریلیز کی تاریخ

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کو رواں برس جون میں ریلیز کیے جانے کا امکان تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور نیٹ فلیکس نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Aggression Against Pakistan via Imran Khan, Claims Defense Minister Khawaja Asif

پاکستانی سینما کی بحالی

ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لو گُرُو‘ کی کامیابی کے بعد انہیں امید ہے کہ ملک میں سینما انڈسٹری بحال ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ پاکستان میں چھوٹے یا بڑے بجٹ کی لیکن فلمیں ضرور بننی چاہیے۔ ان کے مطابق ملک کو بہت فلموں کی ضرورت ہے، ایسا نہ ہو کہ ’لو گُرُُو‘ ریلیز ہوئی ہے تو اگلے چار ماہ تک کوئی فلم ریلیز نہ ہوگی۔

فلمیں بننے کی ضرورت

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ملک میں زیادہ فلمیں بننی چاہیے اور لوگوں کی جانب سے سینما جاکر فلمیں دیکھنے کا کلچر پروان چڑھنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...