روس کا یوکرین پر ریکارڈ ڈرون حملہ

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے یوکرین پر اب تک کا ریکارڈ بڑا حملہ کیا ہے جس میں 539 ڈرونز اور 11 کروز بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی
ٹیلی فونک گفتگو کا اثر
سی این این کےمطابق صدر ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت پر پاکستان نے رد عمل جاری کر دیا
حملے کے نتائج
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تین سالہ جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بھیانک حملہ تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 23 زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرین کی دفاعی کارروائیاں
یوکرین کی جانب سے روس کے 476 ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔ ان میں سے چھ ڈرونز کو نئی قسم کے ہتھیار "اینٹی ڈرون" کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا۔