پاکستان کی بیٹیاں ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر رہی ہیں : وزیراعلیٰ مریم نواز کا قومی ٹیم کو ایشیئن یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر خراج تحسین
وزیراعلیٰ کا قومی ٹیم کو خراج تحسین
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی ٹیم کو ایشیئن یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو، ہٹلر کی طرح پوری دنیا میں شرارتیں کر رہا ہے، اس نے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا : طیب اردگان
ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایشیئن یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
پاکستانی خواتین کے کھیلوں کی ترقی
ایشیئن یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنا پاکستان بالخصوص خواتین کے کھیلوں کی ترقی کے لیے سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹیاں ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر رہی ہیں۔








