امریکی ریاست ٹیکساس میں فلیش فلڈنگ

ٹیکساس میں شدید بارشیں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں چند گھنٹوں میں کئی مہینوں کی بارش برس گئی، جس سے شدید فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، چند منٹوں میں دریا کی سطح 20 فٹ اونچی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
سان اینجلو کے متاثرہ علاقے
سی این این کے مطابق سب سے زیادہ متاثر سان اینجلو ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر کئی علاقوں میں کئی مہینوں کی بارش برسی ہے جس کی وجہ سے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گلی محلوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں چھ سے آٹھ انچ اور کچھ میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں لیکن وہ تب تک تفصیلات جاری نہیں کریں گے جب تک ورثا کو آگاہ نہیں کردیا جاتا۔
گواڈالاروپ دریا کی سیلابی کیفیت
امیوز کے مطابق گواڈالاروپ دریا دیکھتے ہی دیکھتے بپھر گیا اور چند ہی منٹوں میں پانی کی سطح 20 فٹ تک بلند ہوگئی۔ ریاست ٹیکساس میں حالات قابو سے باہر ہیں اور رہائشی ہائی الرٹ پر ہیں۔