نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے ان کو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی، علیمہ خان

علیمہ خان کا نواز شریف کے حوالے سے ردعمل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مذاکرات سے متعلق نواز شریف کی خواہش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے، ان کو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پر ریپ کا الزام امریکی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا
احتجاجی تحریک کا پلان
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک کا پلان پارٹی نے بنایا ہے اور ہم اس پلان پر مطمئن ہیں۔
اللہ کی مدد پر یقین
ان کا کہنا تھا کہ انسان جو مرضی پلان بناتا رہے، لیکن آخری پلان اللہ کا ہے اور اللہ عمران خان کے ساتھ ہے۔