پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی، اشرف صدپارہ کا اہم اعزاز

پاکستان کے کوہ پیماؤں کی شاندار کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا۔ ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر 8 ہزار 126 میٹر اونچی نانگا پربت کو سر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سعدیہ امام نے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، مداح پریشان
اشرف صدپارہ کی کامیابی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے بھی آج نانگا پربت کو سر کیا، اشرف صدپارہ نے پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا کیا مطلب ہے؟
کامیاب کوہ پیماؤں کی تفصیلات
الپائن کلب آف پاکستان اور پاکستان کی ماؤنٹینئرنگ کمیونیٹی سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق، نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن، سہیل سخی، اشرف صدپارہ اور شیر زاد کریم شامل ہیں۔ ان میں سے اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے مصنوعی آکسیجن استعمال کیے بغیر ہی نانگا پربت کو سر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا جوہری نظریہ کیا ہے اور اس میں نئی تبدیلیوں کا امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر کیا اثر ہوگا؟
ڈاکٹر رانا حسن جاوید کی کامیابی
راولپنڈی میں مقیم ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے گزشتہ روز نانگا پربت کو سر کیا تھا۔ ڈاکٹر حسن 8 ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں شامل تھے، نانگا پربت ان کی دوسری 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ برس گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا، ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، نائب وزیراعظم
سہیل سخی کی شاندار کارکردگی
ہنزہ، علی آباد سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے آج صبح بغیر آکسیجن سپورٹ کے نانگا پربت کو سر کیا۔ وہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجے چوٹی پر پہنچے۔ نانگا پربت سہیل سخی کی چوتھی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے، انہوں نے اس سے قبل کے ٹو، جی ون اور جی ٹو کو بھی سر کیا تھا۔ سہیل سخی نے گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو پر بھی آکسیجن سپورٹ استعمال نہیں کی تھی۔
شیرزاد کریم کی چوٹی پر کامیابی
ہنزہ کے ہی کوہ پیما شیرزاد کریم بھی دن ایک بجے نانگا پربت کی چوٹی پر پہنچے۔