سیکیورٹی خدشات، عالمی جوہری ایجنسی نے اپنے معائینہ کاروں کو ایران سے نکال لیا

ایران سے معائینہ کاروں کی واپسی
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے معائینہ کاروں کو ایران سے نکال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بہتان کو خارجہ پالیسی بنا لیا ، اقوام متحدہ کی ٹیموں نے دیکھ لیا پاکستان میں دہشتگردی کا کوئی ٹھکانہ نہیں: شیری رحمان
ایجنسی کی تازہ ترین معلومات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ معائینہ کاروں کی آخری ٹیم آج ایران سے بحفاظت ویانا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی ہے۔ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایران کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون نافذ کیا تھا۔ اس سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل ایران جنگ کے بعد آئی اے ای اے کے رویے کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون معطلی کا بل منظور کیا تھا، جس کی توثیق ایرانی سپریم کونسل نے بھی کی تھی۔