آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ

ٹرمپ کی غزہ معاہدے کے حوالے سے امید
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ معاہدے سے متعلق امید ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں تبدیل، امریکی خاتون نے جھنگ کے نوجوان سے شادی کرلی
حماس کی مذاکرات کی تیاری
جیو نیوز کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں لاءکے نئے داخلوں پر پابندی عائد
حماس کی جانب سے مثبت جواب
دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے فوری طورپر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حماس نے قطر اور امریکاکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے اپنا مثبت جواب ثالثوں(قطر اور مصر) کو پہنچا دیا ہے۔
نئے مذاکرات میں سنجیدگی
حماس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مذاکرات کے ایک نئے دور میں فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔