ہمارے 2 ایس 400 تباہ ہوئے، 2 مزید روس سے خرید رہے ہیں: بھارتی نائب آرمی چیف کا اعتراف

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے آخر کار پاکستان کے ہاتھوں 10 مئی کو شکست کھانے کا اعتراف کر لیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: Security Concerns: Section 144 Imposed in Khyber District for One Month
فضائی دفاعی نظام کا نقصان
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے اعتراف کیا کہ 10 مئی کو پاکستان کی بھر پور جوابی کارروائی کے دوران ان کے فضائی دفاعی نظام S400 کے 2 سسٹمز تباہ ہوئے اور اب وہ مزید دو سسٹمز کی خریداری کیلئے روس سے بات چیت کر رہے ہیں جو کہ امکان ہے کہ انہیں اگست کے آخر تک مل جائیں گے ۔
Another confession! Indian Deputy Army Chief Lt Gen Rahul Singh admits that India was currently in negotiations with Russia to get two more S-400 systems as two S-400 were lost on 10 May when Pakistan launched Marka e Haq in response to India’s Operation Sindoor. pic.twitter.com/ABECLuU5ys
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) July 4, 2025
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر موصول شادی کا جعلی دعوت نامہ موبائل فون پر کھولنا شہری کو مہنگا پڑگیا، جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا
دفاعی صنعت کے تقریب میں خطاب
نئی دہلی میں دفاعی انڈسٹری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راہول سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے تنازعے میں پاکستان کو چین کی طرف سے لائیو فیڈ دی جا رہی تھی۔ جب ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا تو پاکستانی سائیڈ نے کہا کہ انہیں پتا ہے کہ بھارت کا کون سا ہتھیار تیار ہے اور کہاں حملہ کرنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
پاکستان کی تردید
واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے اس بات کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ انہوں نے 7 سے 10 مئی تک جاری رہنے والے تنازعے میں اپنے بل بوتے پر بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے کسی قسم کی چینی مدد حاصل نہیں تھی۔
ترکی کی مدد کا دعویٰ
راہول سنگھ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چین کے علاوہ ترکیہ نے بھی پاکستان کی مدد کی۔ ترکیہ کی طرف سے کئی قسم کے جدید ترین ڈرون اور تربیت یافتہ لوگ فراہم کیے گئے۔